وزیرآباد: سڑک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاںبحق ، ایک خاتون زخمی

منگل 4 جنوری 2022 00:07

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2022ء) وزیرآباد کے قریب سڑک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاںبحق اور ایک خاتون زخمی ۔ایک حادثہ گیمن پل کے قریب سبزی منڈ ی کے سامنے پیش آیا جس ٹریکٹر ٹرالی کے کھلنے والے ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو رگید ڈالا اور دوسرے حادثے میں سیالکوٹ روڈ پرسڑک پار کرتے ہوئے ایک شخص تیز رفتار کا ر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ غازی چک کے رہائشی کٹھالہ سکول کے 55سالہ ماسٹر محمد انور اپنے موٹر سائیکل پراپنی اہلیہ کے ہمراہ ایم سی بی ریلوے روڈ وزیرآبادسے اپنی تنخواہ نکلوا نے کے لئے جا رہے تھے کہ گیمن پل کے قریب سبزی منڈی کے سامنے ٹریکٹر ٹرالی کا کھلنے والے ٹائر ماسٹر انور کے موٹر سائیکل کے ساتھ پوری تیز رفتاری سے آ ٹکرایا جس کے نتیجے میں ماسٹر انورمو قع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ماسٹر محمد انور کی شادی موضع بھٹیکی وزیرآبادمیں ہوئی تھی۔ دوسرا حادثہ سیالکوٹ روڈ پر تھانہ سوہدرہ کے قریب پیش آیا جس میں ایک شخص سڑک پار کرتے ہوئے تیر رفتار کار نمبر LEB 5158 کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ کار ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔دونوں نعشوں کو وزیرآباد ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ضابطے کی کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے سپر د کردیا گیا۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں