دہشتگردوں کا منسٹری آف ایجوکیشن کی بلڈنگ پر حملہ 6 افراد ہلاک

شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بدھ 15 اپریل 2015 18:59

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) صومالی دارالحکومت میں دہشت گردوں نے منسٹری آف ہائی ایجوکیشن کی بلڈنگ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے دارالحکومت موغا دیشو میں دہشت گردوں نے منسٹری آف ہائی ایجوکیشن کی بلڈنگ پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔ عمارت میں موجود تمام لوگ محصور ہوگئے ہیں۔ حملے میں اب تک چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ دو ہفتے قبل بھی شدت پسند تنظیم الشباب نے کینیا کی گریسیا یونیورسٹی پر حملہ کیا تھا جس میں ڈیڑھ سو افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں