ژوب خیلی زئی سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،حاجی شاہ زمان کاکڑ

بجٹ میں خطیر رقم کی منظوری سے مخالف بوکھلاہٹ کے شکار ہیں عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر عوام اب باشعور ہوچکے ہیں ،ضلعی آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:50

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) ژوب خیلی زئی سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جبکہ مخالف عناصر ہمارے جاری ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیںان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزر حاجی شاہ زمان کاکڑ نے ضلعی دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پارٹی کے کارکنوں اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی کی تقریب سے ضلعی آرگنائزر حاجی شاہ زمان کاکڑ چیف آف ناصر سردار ناصر خان ناصر سردار عصمت اللہ میاں خیل علامہ محمد نسیم بابر شاہ باران مندوخیل مولوی قطب الدین خوستی عبداللہ جان کاکڑ پطرس مسیحی رشید میلا اور دیگر مقررین نے خطاب کیا صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ کی مخلصانہ قیادت کی وجہ سے عوام پارٹی میں شامل ہوئے ہیں بجٹ میں خطیر رقم کی منظوری سے مخالف بوکھلاہٹ کے شکار ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جبکہ عوام باشعور ہیں اور حاجی مٹھاخان کی خلوص پر مکمل اعتماد کیا اور عوام کے مسائل انکے دلہز پر حل ھو رہے ہیں سابقہ حکومتوں میں شامل پارٹیوں نے کرپشن اور لوٹ مار کر کے عوام کا پیسہ ہڑپ لئے ہے اور ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹریل سے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حاجی مٹھاخان کاکڑ نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ژوب کے تمام ترقیاتی کاموں کی لاپرواہی ناقص میٹریل کا استعمال ہر گز نہیں دینگے سول ہسپتال کی بہتری اور وسائل کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضری ڈی ایچ او کی ذمہ داری ہے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں