ایس ایچ او ڑوب اختر گل کاکڑ کی کارکردگی قابل تحسین ہے، اختر جا غورریزئی

پیر 8 اپریل 2024 19:36

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) جمعیت نظریاتی کے ضلعی رہنما اختر جان غوریزی ولی خان غوریزی اکبر غوریزی اور دیگر ساتھیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایس ایچ او ڑوب اختر گل کاکڑ کی کارکردگی قابل تحسین ھے کیونکہ موصوف نے جب سے چارج سنبھالا تو اسی دن سے ڑوب شہر میں چوری و ڈکیتی کے واقعات میں نمایاں کمی آ ئیں ہیں اور موصوف نے ڑوب شہر میں پولیس کی گشت کو بڑھا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا انہوں نے مزید کہا کہ اختر گل کاکڑ انتہائی ایماندار اور فرض شناس آفیسر ھونے کے ساتھ ساتھ قابل ارو قبائلی روایات سے بھی بخوبی واقف ھے اور ھم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ھے کہ ایس ایچ او اختر گل کاکڑ کو سرکاری سطح پر ایوارڈ سے نوازا جائے اور ھم اپنی پارٹی کی جانب سے پھرپور مدد و تعاون کی یقین دلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں