ج* ژوب توریان کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈرائیوروں پر تشدد کی سخت مذمت

جمعہ 12 اپریل 2024 20:45

kژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2024ء) ژوب ڈویژن گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبد الخالق جوگیزی اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے ژوب توریان کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈرائیوروں پر تشدد کی سخت مذمت کی گئی اور ائی جی بلوچستان پولیس وزیر اعلی بلوچستان کمشنر ڈویژن ژوب ایس پی ژوب اور دیگر متعلقہ ذمہ داران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ژوب توریان کے مقام پر پولیس چوکی پر تعینات اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ٹرک ڈرائیوروں پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی توریان کے پولیس چوکی پر ڈرائیور پر تشدد کے خلاف سخت احتجاج کریں گے جب تک ژوب توریان کے مقام پر پولیس چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی تب تک احتجاج جاری رکھیں گے اس احتجاج کے لیے ضلع ژوب کے ٹرانسپورٹروں سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کریں گے اور اسی طرح ضلع نوشکی کے مقام پر پولیس اور لیویز کی بتھخوری کی اطلاعات ہیں عید کے بعد انشااللہ سخت احتجاج کا اعلان کریں گے لہذا ہمارا متعلقہ حکام سے پر زور اپیل ہے ک ایسے رشوت خوروں کے خلاف سخت عملی کاروائی کریں ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہیں ۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں