aژوب، 30 والی روٹی کم کرنے کی بجائے پچاس50کی ہوگئی

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

:ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) مرکزی انجمن تاجران ژوب کے صدر عبدالجبار عرف تور مندوخیل نے کہا ہے کہ انتظامیہ عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے عید سے پہلے روٹی 30روپے کی تھی آٹا 100 کلو والی بھوری دو ہزار 2000 روپے سستا ہوگیا لیکن جب عید کا چاند نظر آگیا تو تیس30 والی روٹی کم کرنے کی بجائے پچاس50کا ہوگیا لا وارث ضلع کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے 2D کا عید سے پہلے 1600یا 1500 کوئٹہ کے ٹکٹ تھا لیکن ابھی پرنٹ سیٹ کا کرایہ 3000 ہے اور پچھلے سیٹ کا کرایہ 2500 ہے ھم انتظامیہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ان ڈاکوؤں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کیا جائے نیزعید سے پہلے پولیس نے توریان کے مقام پر ٹرک ڈرائیور کو مارا پیٹا تھا لیکن ابھی تک انکا کوئی انکوائری نہیں ہوا ہے اولٹا ٹرانسپورٹ یونین کے خلاف جعلی ایف ائی آر ہوا ہے ہم اس ناروا عمل کے خلاف سخت پر زور مذمت کرتے ہیں اور ہم ٹرانسپورٹ یونین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں