ْزیارت اور سنجاوی میں زمینداروں کو بلامعاوضہ گندم بیج کی فراہمی جاری ہے ،ڈپٹی کمشنرزیارت

اتوار 20 نومبر 2022 19:50

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنرزیارت حبیب نصیر نے کہا کہ تحصیل زیارت اور تحصیل سنجاوی میں زمینداروں کو بلامعاوضہ گندم بیج کی فراہمی جاری ہے زمینداروں کو بیج گندم فراہمی سے کاشت کاروں کے مسائل حل ہو جائیں گے شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے ضلع زیارت کے زمینداروں کا نقصان ہوا ہے جس کے بعد کاشت کاروں کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے گندم بیج مفت فراہم کرنا شروع کیا انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ایک اہم شعبہ ہے زراعت ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حکومت کسانوں کاشتکاروں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت زمینداروں کے تمام جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے زراعت کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، زمینداروں کو مفت گندم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ضلع زیارت میں مفت گندم بیج زمینداروں میں دیانتداری اور صاف شفاف انداز میں تقسیم کیے جارہے ہیں زمینداروں کو دستیاب وسائل میں رہتے ہو ئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں گے تاکہ کسان خوشحال ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں