صحت کا محکمہ ایک اہم شعبہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی

جمعہ 10 فروری 2023 23:10

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر انور مندوخیل،ڈسٹرکٹ اکاونٹس افسر زبیر احمد پانیزئی،ڈی ایس ایم ڈاکٹر فرید اللہ پانیزئی ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین،ہمایوں کاکڑ نے شرکت کی اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی اور محکمہ صحت کے تمام سٹاف کو مکمل طور پر ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کا محکمہ ایک اہم شعبہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہے وہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے ادا کریں اوراپنے جائے تعیناتی پر موجود رہے اپنے سپورٹنگ اسٹاف کو حاضر کریں محکمہ صحت کا کوبھی ڈاکٹر یا اہکار غیر حاضر ہوگا اس کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ اچانک ہسپتالوں کے دورے کریں گے اور محکمہ صحت کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تمام ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں عوام کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے غریب اور لاچار مریضوں کے علاج پر مکمل توجہ دی جائے تاکہ عوام کو صحت کے حوالے سے مکمل ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں