لله*ضلع زیارت میں ہمارے کاروان میں جاری شمولیتوں سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی

ہفتہ 6 مئی 2023 21:45

ک* زیارت / سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2023ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت میں ہمارے کاروان میں جاری شمولیتوں سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں عیدالفطرسے اب تک ہمارے کاروان میں زیارت اور سنجاوی سے مذہبی اور دیگر جماعتوں سے سینکڑوں خاندان ہمارے کاروان میں شامل ہوگئے ہے شمولیت کاسلسلہ جاری ہے مذہبی جماعت کا ضلع زیارت سے مکمل صفایا ہونے تک جدوجہد جاری رکھونگا آنے والے عام انتخاب میں مذہبی جماعت سمیت ضلع زیارت کے حلقے سے تائید و تصدیق والا بھی نہیں ملے گا نئے شمولیت کرنے والوں کو دل کے گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت و سنجاوی میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریبات میں پہنچنے پر سنیئر صوبائی وزیر کاپرتپاک استقبال کیا گل پاشی کی گئی زیارت کلی چھڑی میںحاجی نظر محمد ،حاجی امیر محمد، حاجی فقیر محمد، حاجی نادر خان، نورالدین ،صورت خان، محمد زکریا ،سید آمین، محمد یونس ،محمد شعیب، جہانگیر خان ،مدور احمد، ضمیر احمد، اعجاز احمد، آفتاب آحمد، فرید احمد، خاکسار، وحید احمد، محمد زبیر، محمد صابر، ملا ادریس ،محمد عثمان ،طارق احمد، کامران خان، اجمل خان، نوید احمد، عصمت خان، خان کاکڑ، عبدالواسع، محمد عادل، عبدالجبار اپنے خاندانوں سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان میں شامل ہوگئے ،زیارت کلی وام سے ملک حاجی محمد رحیم سارنگزئی، محمد قدیم ،محمد نسیم، محمد حنیف، محمد عارف ،شبیر احمد بسیر احمد اپنے خاندانوں سمیت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر حاجی نورمحمد خان دمڑ کاروان میں شامل ہوگئے ،سنجاوی سے چوہدری محمد سلیم ،حاجی صالح محمد، حاجی عبدالمتین دمڑ،عبیداللہ انے خاندانوں سمیت جمعیت وعلماء اسلام سے تیس سالہ رفاقت ختم کرکے حاجی نورمحمد خان دمڑکے کاروان میں شامل ہوگئے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے زیارت و سنجاوی میں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کاروان میں عوام کی جوق درجوق شمولیت سے نام نہاد مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہے عوام کاکردگی کی بنیاد پر ہمارے کارواں میں شامل ہورہے ہیں بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عوام میں شعور اجاگر ہوچکا ہے اور اچھے اور برے کی پہچان کرسکتے ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں ، سینکڑوں لوگوں کو روزگار کی فراہمی، اور روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کی جوق درجوق بی اے پی اور ہمارے کارواں میں شامل ہورہے ہیں اور ہمارے عوامی مقبولیت سے خوفزادہ ہوکر سیاسی مخالفین سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں میں عوام کا منتخب نمائندہ ہوں اور عوام کیلئے ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ دو روزسے ضلع زیارت کے دورے پر مختلف افراد کے انتقال پر انکے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں