زیارت، ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کا اچانک دورہ

جمعہ 8 دسمبر 2023 19:40

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ملازمین کا حاضری رجسٹر چیک کیا ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ہسپتال میں زیر تعمیر بلڈنگ کے کام کا معائنہ کیاڈپٹی کمشنر کو ایم ہسپتال ڈاکٹر عرفان الدین کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی ڈاکٹر اور مددگار اسٹاف کی غیر حاضری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے ان کی داد رسی کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے انہون نے کہا کہ ڈاکٹز قوم کے مسیحا ہے وہ اپنے قومی فریضہ کو ایمانداری سے ادا کریں اور مریضوں کی بروقت علاج کریں تاکہ مریضوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کی کمی کو دور کریں گے اور محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں