اسسٹنٹ کمشنر زیارت کاشہر کا اچانک دورہ ، دکانوں میں اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا

بدھ 13 مئی 2020 23:05

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کی ہدایت پر زیارت شہر کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنرنے گوشت کے معیار اور دیگر دکانوں میں اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر لیاقت علی کاکڑ نے دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخنامہ پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،تمام دکاندار صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے قصائیوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو معیاری گوشت فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں