پولیو موذی مرض ہے ،جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائینگے، ڈپٹی کمشنر زیارت

منگل 15 فروری 2022 20:46

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2022ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے ،ضلع زیارت میں انسداد پولیو مہم 28فروری کو شروع ہوگی ،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انور مندوخیل،ڈسٹرکٹ پولیس افسر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائینگے،پولیو کی وجہ سے ہمارے پھول جیسے بچے ہمیشہ کے لئے معذور ہورہے ہیں،اس سلسلے میں والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہم کنار ضرور کرائیں،انہوں نے کہاکہ ضلع زیارت میں انسداد پولیو مہم کو مکمل سیکورٹی دی جائے گی ،ضلع زیارت میں کوئی نو گو ایریا نہیں لیکن اس کے باوجود کسی نے انسداد پولیو مہم میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا انسداد پولیو مہم کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے افراد کو بھی کام کرنا ہوگا،انسداد پولیو ورکرز کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہم کنار کرائیں اس سلسلے میں تساہل اور اپنے فرائض میں غفلت کرنے والے اہلکاروں کو معاف نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں