وادی زیارت میں سردی کی شدت میں اضافہ،گیس اور بجلی نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا

بدھ 23 دسمبر 2015 20:03

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء ) وادی زیارت میں پچھلے کئی دنوں سے سردی کی شدت میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے اور عمومآ درجہ حرارت منفی آٹھ رہتا ہے لیکن کھبی کبار منفی بارہ تک بھی پہنچ جا تا ہے جس سے سردی میں انتہائی ذیادہ اضافہ ہو جاتا ہے شدید سردی میں اہلیان زیارت کو نہ تو گیس میسر ہے اور نہ ہی بجلی جس سے اہلیان زیارت کی زندگیاں بدسے بدتر ہوتی جارہی ہے ، دوسری جانب عموماًدرجہ حرارت منفی آٹھ یا اس سے ذیادہ رہنے کی وجہ سے اکثر جگہوں کی پانی برف میں تبدیل ہوچکی ہے اورنلکیوں اور ٹینکوں میں پانی جم چکی ہے اکثر جگہوں پر برف پڑنے کی وجہ سے راہگیروں کو آنے جانے میں شدید مشکلات درپیش رہتی ہے اور خاص کر پھسلن کا ذیادہ خدشہ رہتا ہے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور ذیادہ تر ایسی جگہوں پر سفر کرنے سے بھی گریز کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں