وزیراعلیٰ پنجاب سمرگیمزکے انٹرڈویژن مقابلے دوسرے روز بھی نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری

ہفتہ 14 جون 2025 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب سمرگیمز کے انٹرڈویژن مقابلے دوسرے روز بھی نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری رہے ہیں ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں والی بال کے مقابلے دیکھے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ، کبڈی، ہاکی ، والی بال اور بیڈمنٹن کے کانٹے دار مقابلے ہورہے ہیں، سمر گیمز میں قومی کھیل ہاکی کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو ہاکی میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ، کبڈی پنجاب کی شان ہے ،کبڈی اور فن پہلوانی کا پنجاب میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ۔

ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب انٹرڈویژن سمر گیمز بوائز ہاکی کے پہلے میچ میں گوجرانوالہ نے ڈی جی خان کو10-0سے شکست دے دی، گوجرانوالہ کی جانب سے رانا احمد نے 3، احتشام نی2جبکہ عادل ، عاصم، افتخار، محمد علی اور عبداللہ نے ایک ایک گول کیا ، دوسرا میچ فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان کھیلا گیا جو مقررہ وقت تک 3، 3گول سے برابر رہا ہے، فیصل آباد کی جانب سے اظہار الحق نے 2اور محمد اویس نے ایک گول کیا جبکہ راولپنڈی کی جانب سے احمد مصطفی نے 2جبکہ سیف احمد نے ایک گول کیا، اسی طرح گرلز ہاکی میں فیصل آباد نے راولپنڈی کو 2-0سے شکست دے دی ہے، فیصل آباد کی جانب سے سحرش اور دعا نے ایک ایک گول کیا ، گرلز کے دوسرے میچ میں ڈی جی خان نے گوجرانوالہ کو 4-0سے ہرادیا ہے ،ڈی جی خان کی جانب سے ایمان نے 2، مریم اور صائمہ نے ایک ایک گول کیا،پنجاب سٹیڈیم میں کبڈی کے دلچسپ مقابلے ہوئے پہلے میچ میںسرگودھا نے ڈیرہ غازیخان کو 46-31پوائنٹس سے ہرادیا جبکہ دوسرے میچ میںفیصل آباد ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو 44-27پوائنٹس سے شکست دے دی، جیتنے والی ٹیموں نے گراؤنڈ میں بھنگڑے ڈالے۔

(جاری ہے)

جمنازیم ہال میں سمرگیمز کے والی با ل مقابلوں میں میں فیصل آباد نے راولپنڈی کو 2-0سے ہرادیا،فیصل آباد نے دونوں سیٹ25-23اور25-13سے جیتے ، ساہیوال نے بہاولپور کو2-0سے ہرایا، ساہیوال نے دونوں سیٹ 25-16اور25-06سے جیتے ،گوجرانوالہ نے ڈی جی خان کو2-0سے شکست دے دی،گوجرانوالہ نے دونوں سیٹ 25-12اور25-17سے جیتے ہیں، فیصل آباد نے ڈی جی خان کو2-0، سرگودھا نے بہالپور کو 2-0اور گوجرانوالہ نے ملتان کو 2-0سے شکست دے دی ہے ۔

بیڈمنٹن گرلز پول اے میںگوجرانوالہ نے ملتان کو 3-0،فیصل آباد نے ڈی جی خان کو 3-0،فیصل آباد نے ملتان کو 2-1،راولپنڈی نے ڈی جی خان کو 3-0شکست دے دی جبکہ پول بی میں بہاولپور نے سرگودھا کو 3-0،بہاولپور نے لاہور کو2-1،ساہیوال نے سرگودھا کو 2-1سے ہرادیا ہے ، اسی طرح بیڈمنٹن بوائز پول اے میں ملتان نے گوجرانوالہ کو3-0،فیصل آباد نے ڈی جی خان کو3-0،فیصل آباد نے ملتان کو 2-1،راولپنڈی نے ڈی جی خان کو 3-0سے ہرایا جبکہ پول بی میں سروگودھا نے بہاولپور کو 2-1،لاہور نے بہاولپور کو 3-0،سرگودھا نے ساہیوال کو3-0 سے شکست دے دی ہے۔
وقت اشاعت : 14/06/2025 - 22:42:32