اسلام آباد میئر فٹ بال کپ میںروور کلب اور ہماکلب کی ٹیموں کی کامیابی

ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں روورکلب نے حیدری کلب کو 3-2 گول سے ہرا دیا

ہفتہ 15 اپریل 2017 18:50

اسلام آباد میئر فٹ بال کپ میںروور کلب اور ہماکلب کی ٹیموں کی کامیابی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد میئر فٹ بال کپ میںروور کلب اور ہماکلب کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کر لی ہے، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں روورکلب نے حیدری کلب کو 3-2 گول سے ہرا دیا، وقفے تک روورکلب کو حیدری کلب کے خلاف 3-1 گول سے برتری حاصل تھی،دوسرے ہاف میں حیدری کلب نے گول کرکے مارجن کم کرتے ہوئے مقابلہ 3-2 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا،فاتح ٹیم کی جانب سے مبین نے دو اور مدثر نے ایک گول کیا جبکہ حیدری کلب کی جانب سے سرفراز اور حیدر نے ایک، ایک گول کیا، کراچی کمپنی میں کھیلے گئے میچ میں ہماکلب نے بولان کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا،وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے ناکام رہیں دوسرے ہاف میں ہماکلب نے گول کرکے مقابلہ 1-0 گول سے جیت لیا،ہماکلب کی طرف سے واحد گول عمران نے کیا ،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ دوسرے رائونڈ میںلیگ سسٹم پر اسلام آبا دکی 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور جن کو 8گروپوں میں تقسیم کیا گیا ،گروپ ا ے میںاکبر کلب، پاک سپورٹنگ کلب اور پی ای ایف چسیرکلب،گروپ بی میں مہران کلب، القائم کلب اور ترامڑی کلب، گروپ سی میں اسلام آباد کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب اور جناح کلب، گروپ ڈی میں راوی کلب، گنگال کلب اور یونائٹیڈ کلب،گروپ ای میں ایورگرین کلب، قائداعظم کلب اور غوری کلب، گروپ ایف میں سی ڈی اے کلب، فالکن کلب اور کرن کلب، گروپ جی میں ہماکلب ، پونا کلب اور بولان کلب، گروپ ایچ میں روور کلب، ینگسٹر کلب اور حیدری کلب شامل ہیں، ہر گروپ سے دو،دو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی اور پری کوالیفائنگ رائونڈ (آج) اتوار سے شروع ہوگا،
وقت اشاعت : 15/04/2017 - 18:50:10