انڈین پریمیر لیگ میں کل سن رائزر ز حیدر آبمد اور دہلی ڈیئرڈویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

میگا ایونٹ کا فائنل میچ 21 مئی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلا جائے گا

منگل 18 اپریل 2017 12:49

راجکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) انڈین پریمیر لیگ میں کل بدھ کو سن رائزر ز حیدر آبمد اور دہلی ڈیئرڈویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھی ایک ہی میچ کھیلا جائے گا جس میں سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر پنجہ آزما ہوں گی۔ لیگ میں (کل) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں اندور میں آمنے سامنے ہونگی۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 21 مئی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/04/2017 - 12:49:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :