رونالڈو کی شاندار ہیٹرک، ریال میڈرڈ نے مسلسل ساتویں مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کر دی

بدھ 19 اپریل 2017 16:47

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار ہیٹرک کی بدولت ریال میڈرڈ کی ٹیم یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ میڈرڈ نے بائرن میونخ کو ہرا کر مسلسل ساتویں مرتبہ ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں رونالڈو کی غیرمعمولی کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے بائرن میونخ کو 4-2 گولز سے ہرایا اور ایگریگیٹ سکور 6-3 گولز سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ رونالڈو نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، آسنسیو نے ایک گول کیا۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 16:47:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :