بنگلہ دیش کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعرات 20 اپریل 2017 17:10

بنگلہ دیش کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شفیع الاسلام کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ نورالحسن، سباشیش رائے اور شووگاتا ہام سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ میں مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، امرالقیس، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، صابر رحمان، محمد اللہ، مصدق حسین، مصطفیض الرحمان، روبیل حسین، تسکین احمد، ثنزام الاسلام، مہدی حسن اور شفیع الاسلام شامل ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ سے نبرد آزما ہوگی۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 17:10:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :