پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ 2017ء جاری

اپالو سپورٹس نے کرائون کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی، کرائون کلب 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی

جمعہ 21 اپریل 2017 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) نواز شریف اسٹیڈیم شاہدرہ میں کھیلے گئے پی سی بی فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ کے میچ میں اپالو سپورٹس نے کرائون کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کرائون کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 34.10 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے۔ محمد بلال نے 40 اور عثمان اسلام نے 32 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی جانب سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رضا خان نے 4/8جبکہ اویس طارق نے 3/7 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں اپالو سپورٹس نے 13 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ سلمان علی نے 59 رنز ناٹ آئوٹ اور انس رضا نے 33 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ محمد اعجاز، کیف غوری امپائر جبکہ اویس جمیل سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے رضا خان کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 13:23:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :