آسٹریلین جونیئرز ہاکی؛ پاکستان نے کوئنزلینڈ کو شکست دے دی

پٴْرامید ہیں کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رکھیں گے،ٹیم مینجمنٹ

جمعہ 21 اپریل 2017 23:40

آسٹریلین جونیئرز ہاکی؛ پاکستان نے کوئنزلینڈ کو شکست دے دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) آسٹریلین جونیئرز ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوئنزلینڈ کو شکست دے دی۔آسٹریلین نیشنل جونیئرز ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوئنزلینڈ کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے شکست دے کر دوسری کامیابی سمیٹ لی، افراز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 بار گیند کو جال میں پھینکا جب کہ نوید عالم نے ایک گول کیا۔

(جاری ہے)

میزبان سائیڈ کی طرف سے واحد گول لیوس نے بنایا، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ٹیم کے کھیل میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے، پٴْر امید ہیں کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رکھیں گے۔۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 23:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :