آفریدی کو فیئر ویل دینے سے متعلق معاملات طے کر لیے : نجم سیٹھی

اتوار 23 اپریل 2017 19:02

آفریدی کو فیئر ویل دینے سے متعلق معاملات طے کر لیے : نجم سیٹھی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23اپریل ۔2017ئ)پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سے ملاقات کے دوران انہیں فیئر ویل دینے سے متعلق معاملات طے ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے دبئی میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”شاہد آفریدی سے میری ملاقات بہت مثبت رہی،فیئر ویل کے ساتھ ساتھ مستقبل میں آفریدی کی کرکٹ میں خدمات حاصل کرنے سے متعلق بھی معاملات طے کیے گئے۔



وقت اشاعت : 23/04/2017 - 19:02:00