میئر فٹ بال کپ ٹورنامنٹ

سی ڈی اے نے ینگسسٹر کلب کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

پیر 24 اپریل 2017 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری میئر فٹ بال کپ ٹورنامنٹ میں سی ڈی اے کلب نے ینگسسٹر کلب کو 2-0 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے،ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے آخری میچ میں سی ڈی اے کلب کی ٹیم کو ینگسسٹر کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں سی ڈی اے نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا،فاتح ٹیم کی جانب سے مشتاق اور شمنوں نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ینگسسٹر کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے،اب سی ڈی اے کلب کا مقابلہ ہماکلب سے ہوگا، (آج)منگل کو دوسرا کوارٹر فائنل میچ اسلام آباد کلب اور ترامڑی کلب کی ٹیموں کے درمیان شام چار بجے ہوگا ، ٹورنامنٹ سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز 29 اپریل کو جبکہ فائنل میچ 30 اپریل کو جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 41 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 14:19:15