یورپا لیگ کوارٹرفائنل،مانچسٹر نے آندرلیخت کو شکست دیدی

پیر 24 اپریل 2017 14:57

یورپا لیگ کوارٹرفائنل،مانچسٹر نے  آندرلیخت کو شکست دیدی
اولڈ ٹریفڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) یورپا لیگ کے کوارٹر فائنل میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آندرلیخت کو دلچسپ کھیل کے بعد دو ایک سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر کی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور 10ویں منٹ میں پہلا گول داغ دیا،مخالف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا،جس کے نتیجے میں وہ 32 ویں منٹ میں شاندار گول کی مدد سے مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔اس کے بعد مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں ناکام رہیں،اضافی وقت میں مانچسٹر کے مارکس نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو نہ صرف دو ایک سے کامیابی دلوائی بلکہ سیمی فائنل میں بھی پہنچا دیا۔
وقت اشاعت : 24/04/2017 - 14:57:38