چیمپئنز ٹرافی: اظہر علی کی بھارت سے میچ میں شرکت مشکوک

بدھ 26 اپریل 2017 14:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) اظہر علی کی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انہیں معطلی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اظہر علی کو آسٹریلیاکی سیریز میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی معطلی کا سامنا ہے۔ٹورنامنٹ کے قوانین نے اجازت دی تو اظہر علی پہلا میچ کھیل سکتے ہیں۔ تاہم آئی سی سی قوانین کے تحت پہلے میچ میں سابق کپتان کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 26/04/2017 - 14:09:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :