پاکستان کپ : خراب رویئے ، غلط الفاظ کے استعمال پر خرم منظور پر جرمانہ

سندھ کے اوپنر کا خیبر پختونخوا کے اسپنر ظفر گوہر کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ کیا، میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد

جمعرات 27 اپریل 2017 23:07

پاکستان کپ : خراب رویئے ، غلط الفاظ کے استعمال پر خرم منظور پر جرمانہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) پاکستان کپ میں خراب رویے اور غلط الفاظ کا استعمال کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بلے باز خرم منظور پر میچ کا فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔منگل کو خیبر پختونخوا اور سندھ کے درمیان میچ میں سندھ کے اوپنر کا خیبر پختونخوا کے اسپنر ظفر گوہر کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں جاری ایونٹ میں 61 گیندوں پر 118 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کپ کی تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز نے ظفر گوہر کے ساتھ خراب رویے اور جملوں کا تبادلہ کیا جس پر پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔اس موقع پر میچ کے امپائرز راشد ریاض اور ریاض الدین نے خراب رویے پر ظفر گوہر کی بھی سرزند کرتے ہوئے انہیں وارننگ جاری کی۔۔
وقت اشاعت : 27/04/2017 - 23:07:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :