رافیل نڈال اور اینڈی مرے بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 28 اپریل 2017 10:40

بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بارسلونا اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر رائونڈ میچز میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی ٹینس سٹار فیلسیانو لوپیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں سپین کے رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریکن ٹینس سٹار کیون اینڈرسن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دیگر کھیلے گئے میچز میں جاپان کے سوگیٹا، آسٹریا کے ڈومینک تھیم اور ارجنٹائن کے ہوراشیو زیبالوس فتح یاب رہے۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 10:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :