قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 5 سے 9 مئی تک اسلام آباد میں ہوں گے

جمعہ 28 اپریل 2017 13:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 5 سے 9 مئی تک جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان گیمز میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ ایونٹ میں فٹ بال، نیٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، ہاکی ، باکسنگ، جوڈو، تائیکوانڈو، کراٹے، سوئمنگ، ووشو، ٹینس، سکواش اوراتھلیٹکس کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:23:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :