طاہر جمیل خانزادہ ایشین سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر ریفریز مقرر ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے

جمعہ 28 اپریل 2017 15:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) ایشین سکواش فیڈریشن (اے ایس ایف) نے نامور پاکستانی آرگنائزر طاہر جمیل خانزادہ کو ڈائریکٹر ریفریز مقرر کر دیا، خانزادہ جو کہ 2004ء سے ورلڈ سکواش فیڈریشن کے ریفری ہیں یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد، سندھ سے تعلق رکھنے والے طاہر جمیل کو کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز، سائوتھ ایشین گیمز، ایسٹ ایشین گیمز اور ایشین یوتھ گیمز سمیت تمام بڑے ایونٹس میں بطور ریفری فرائض انجام دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس کے علاوہ طاہر جمیل کو ورلڈ سکوائش فیڈریشن اور پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن کے کئی بڑے ایونٹس کی سپروائزنگ کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ طاہر خانزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ایس ایف حکام کے اعتماد پر ان کے مشکور ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کیریئر کے دوران پاکستان سکواش فیڈریشن حکام کے تعاون پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 15:15:12