پی سی بی نے عمراکمل ، جنید خان کے مابین سامنے آنیوالے تنازع کا نوٹس لے لیا

واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

جمعہ 28 اپریل 2017 16:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک لسٹ اے ٹورنامنٹ پاکستان کپ کے دوران پنجاب کے کپتان عمراکمل اورفاسٹ بائولر جنید خان کے مابین سامنے آنے والے تنازع کے نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے ،جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ شفیق احمد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ پنجاب ٹیم کے کوچ اور منیجر بھی کمیٹی کے ممبرز مقرر کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ آج پنجاب ٹیم کے کپتان عمراکمل نے بیان دیا کہ ٹیم ممبر جنید خان میچ سے قبل غائب ہوگئے ہیں جس پر جنید خان نے جواب میں ویڈیو پیغام میں وضاحت کی کہ وہ بیمار ہیں اور ٹیم ہوٹل میں موجود ہیں۔ قومی ٹیم کے دو اہم ممبران کے غیر ضروری بیانات اور رویے پر کرکٹ حلقوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 16:37:11