اینڈی مرے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

عالمی نمبر ایک نے پری کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کے فلسیانو لوپیز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دی

جمعہ 28 اپریل 2017 22:00

اینڈی مرے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) اینڈی مرے نے کہنی کی انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا،عالمی نمبر ایک نے پری کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کے فلسیانو لوپیز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دی،اینڈی مرے کی جیت کا سکور چھ چار اور چھ چار رہا۔

(جاری ہے)

نمبر سات سیڈ سپین کے کرینو بسٹا کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔جاپان کے غیر معروف کھلاڑی یوایچی سگیتا نے کرینو بسٹا کو سٹریٹ سیٹس میں مات دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔۔
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 22:00:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :