جاوید آفریدی نے پشاور زلمی اور یو این ایچ سی ارکے تعاون سے دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریبات کا افتتاح کردیا

کھیل کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، پاک افغان تعلقات کو بہتر بنانے اور عوام کو قریب لانے کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا ہے، جاوید آفریدی

جمعہ 5 مئی 2017 23:05

جاوید آفریدی نے پشاور زلمی اور یو این ایچ سی ارکے تعاون سے دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریبات کا افتتاح کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2017ء) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ کھیل کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، پاک افغان تعلقات کو بہتر بنانے اور عوام کو قریب لانے کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پشاور زلمی اور یو این ایچ سی ارکے تعاون سے دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریبات کا افتتاح کردیا،ٹورنامنٹ شالیمار گراونڈ اسلام اباد میں کھیلا جا رہا ہے، ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ٹورنامنٹ میں 7 اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور ایک افغان مہاجرین کی ٹیم شامل ہے، افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے اقوام متحدہ، وزارت سیفران اور دیگرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ کھیل کی کوئی سرحد نہیں ہوتی یہ ایونٹ افغان مہاجرین کے لئے بڑا قدم ہے،افغان مہاجرین کے ساتھ ہمدردی کے لئے یہ کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا ہے، ہمارا مقصد پشاور کے لوگوں کے لئے خوشی لانا ہے، انہوں نے کہا کہ پشاور اور بلوچستان دہشت گردی کا نشانہ رہاہے وہاں میچز ہونے چاہییں،پشاور میں پی ایس ایل کے تمام میچیز اور کراچی میں فائنل ہونا چاہئیے،انہوں نے پی سی بی سے درخواست کی کہ کشمیر ٹیم کو پی ایس ایل شامل کرنا چاہئیے۔

وقت اشاعت : 05/05/2017 - 23:05:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :