پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کے نام منفی ریکارڈ

مصباح الحق ٹیسٹ میں سب سے زیادہ میچ ہارنے والے دنیا کی10ویں کپتان بن گئے

اتوار 7 مئی 2017 20:12

پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کے نام منفی ریکارڈ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2017ء) کرکٹ سے رخصت ہوتے ہوتے ایک منفی ریکارڈ بھی مصباح الحق کے کھاتے میں آگیا،ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ ہارنے والے دسویں کپتان بن گئے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق ملکی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے والے کپتان بنے ،ٹیسٹ کپتان نے اور بھی بہت سے ریکارڈ اپنے نام کیے ، لیکن انٹرنیشنل کیرئیرختم ہونے سے ایک میچ پہلے منفی ریکارڈ بھی مصباح کے حصے میں آگیا۔

مصباح الحق ٹیسٹ میں سب سے زیادہ میچ ہارنے والے دنیا کے دسویں کپتان بن گئے۔برج ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست مصباح کی بطورکپتان انیسویں ناکامی رہی، ارجنا رانا ٹنگا اورنواب آف پٹودی بھی انیس انیس شکستوں کے ساتھ نویں اور آٹھویں نمبرپرموجود ہیں، اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ انتیس ناکامیوں کے ساتھ پہلے نمبرپرہیں، سٹیفن فلیمنگ ستائیس شکستوں کے ساتھ دوسرے اوربرائن لارا چھبیس کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔
وقت اشاعت : 07/05/2017 - 20:12:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :