برازیل نے پانچویں بار فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 8 مئی 2017 12:26

برازیل نے پانچویں بار فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ناسائو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2017ء) برازیل نے پانچویں بار فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھاماس میں ہونے والے میگا ایونٹ کے فائنل میں برازیل نے تاہیٹی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

برازیل نے پانچویں بار ورلڈ کپ جیتا ہے جو کہ ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں ایران نے اٹلی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-3 سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 12:26:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :