عامرخان بھارت میں نئی باکسنگ لیگ جولائی یا اگست میں منعقد کریں گے

جمعرات 11 مئی 2017 16:18

عامرخان بھارت میں نئی باکسنگ لیگ جولائی یا اگست میں منعقد کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان انڈین باکسنگ لیگ ٹیلنٹ سے متاثر ہوکر سپر لیگ رواں برس ہی کرا رہے ہیں اور فرنچائز بنیاد پر یہ لیگ جولائی یا اگست میں بھارت میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں باکسر عامر خان نے کہا کہ میں بھارتی باکسنگ کو بہت معیاری خیال کرتا ہوں اور اسی وجہ سے میں نے اورانگلش بزنس پارٹنر بل ڈوسینجا نے ایس بی ایل کے ذریعے بھارت آنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں بہت اچھے فائٹر موجود ہیں۔واضح رہے عامر اور ڈوسینجا کا مشترکہ منصوبہ ’ ایس بی ایل ‘ 7 جولائی سے 12 اگست تک منعقد ہوگا جس میں 8 شہروں کی فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 11/05/2017 - 16:18:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :