پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز میں روسٹن چیز بیٹنگ اور یاسر شاہ بائولنگ میں سر فہرست رہے

پیر 15 مئی 2017 13:53

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز میں روسٹن چیز بیٹنگ اور یاسر شاہ بائولنگ میں سر فہرست رہے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2017ء)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے حوالے سے ویسٹ انڈیز کے بلے باز روسٹن چیز جبکہ بولنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپن بولر یاسر شاہ سر فہرست رہے ۔ روسٹن چیز نے تین ٹیسٹ میچز کی چھ اننگز میں 100.75کی اوسط سے 403رنز بنائے جس میں دو سینچریاں اور دو نصف سینچریاں شامل ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق دوسرے نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تین میچوں کی چھ اننگز میں67.75کی اوسط سے 271 رنز بنائے جس میں تین نصف سینچریاں شامل ہیں ۔اظہر علی کا بیٹنگ فہرست میں تیسرا نمبر رہا ۔انہوں نے تین ٹیسٹ میچز کی چھ اننگز میں 43.50کی اوسط سے 261رنز بنائے جس میں دو سینچریاں شامل ہیں ۔بولنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپن بولر یاسر شاہ رہے ۔انھوں نے تین ٹیسٹ میچز کی چھ اننگز میں 21.96کی اوسط سے 25کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ویسٹ انڈیز کے گیبریل دوسرے نمبر پر رہے ۔انہوں نی18.80کی اوسط سے 15کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔محمد عباس تیسرے نمبر پر رہے ۔انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں 19.20کی اوسط سے 15کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 13:53:53