یاسر شاہ نے وسیم اکرم اور عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

پیر 15 مئی 2017 14:10

یاسر شاہ نے وسیم اکرم اور عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا
ڈومینیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی ۔2017ء) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے 3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا وسیم اکرم اور عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

30سالہ یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 21.96کی اوسط سے 25شکارکیے اوریوں انہوں نے لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کی جانب سے 1994ءمیں 25کیوی اور عظیم آل راﺅنڈر عمران خان کے 1977ءمیں اتنے ہی ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنا نے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ۔

3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے وکٹیں حاصل کرنے کا ملکی ریکارڈ گگلی ماسٹر عبدالقادر کے پاس ہے جنہوں نے 1987ءمیں انگلینڈ کیخلاف 30وکٹیں حاصل کی تھیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے 1991ءمیں تین ٹیسٹ میچز میں 29کیوی بلے بازوں کو آﺅٹ کیااور پھر 1993ءمیں 27زمبابوین بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی ۔

وقت اشاعت : 15/05/2017 - 14:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :