فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

پیر 15 مئی 2017 14:17

فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا
ڈومینیکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مئی ۔2017ء) ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

27سالہ فاسٹ باﺅلر نے 3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 19.20کی اوسط سے 15شکار کیے جس کے ساتھ ہی وہ گزشتہ 7سال کے دوران ایک ٹیسٹ سیریز میں 15وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی فاسٹ باﺅلر بن گئے ۔ ان سے قبل 2010ءمیں محمد عامر نے دورہ انگلینڈ میں 4ٹیسٹ میچز میں 19کھلاڑیو ں کو آﺅٹ کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 15/05/2017 - 14:17:13