ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024،جنوبی افریقہ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان، ٹیمبا بووما باہر

منگل 30 اپریل 2024 16:31

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے جنوبی افریقہ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیمبا بووما کا حصہ نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

پروٹیز بلے باز ایڈن مارکرم کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،ڈیوڈ ملر، کوئنٹن ڈی کوک، ہینرک کلاسن تبریز شمسی، کیشو مہاراج اور مارکو جینسن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے،دیگر کھلاڑیوں میں بارٹمین، گیرالڈ کوئٹزے، جورن فورٹئن، ریزا ہینڈرکس، اینرک نورٹجے،کاگیسو ربادا، ریان رکیلٹن اور ٹرسٹن اسٹبز شامل ہیں۔

ورلڈکپ کے لیے جنوبی افریقہ نے نندرے برگر اور لونگی نگیدی کو ٹریوولنگ ریزروو کے طور پر شامل کیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقہ کی قیادت کرنے والے ٹیمبا بووما کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 30/04/2024 - 16:31:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :