ایزمائی ٹرپ ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کا شراکت دار بن گیا

شاہد آفریدی، یوراج ، بریٹ لی، ،ڈیرن سیمی کی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق

منگل 30 اپریل 2024 16:31

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) بھارت کے بڑے آن لائن ٹریول پلیٹ فارمز میں ایک ایز مائی ٹرپ نے ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، یہ تعاون کھیلوں اور تفریح کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو دنیا بھر کے شائقین کے لیے کرکٹ کا تجربہ بڑھانے میں دو بڑے اداروں کا الحاق ہے،یہ شراکت داری کھیلوں کی بہترین کارکردگی اور دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کیلئے ناقابل فراموش تجربات سے متعلق لگن بھی واضح کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اس تعاون پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی سے برطانیہ کے شہر برمنگھم کے مشہور ایجبسٹن اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں پاکستانی چیمپئنز، انڈیا چیمپیئن، آسٹریلیا چیمپیئنز، انگلینڈ چیمپئنز، جنوبی افریقہ چیمپئنز، اور ویسٹ انڈیز چیمپئنز شرکت کررہی ہیں،اب تک شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، ، بریٹ لی، ایان بیل، اور ڈیرن سیمی جیسے لیجنڈری کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/04/2024 - 16:31:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :