شاندار فتح پر اللہ کا شکر اداکر تا ہوں، والدہ، اہلیہ، کوچنگ اسٹاف، ساتھیوں اور فیز کا شکر گزار ہوں، دنیا میں ہر چیز ختم ہوتی ہے ،کرکٹ کی زندگی کو بہت انجوائے کیا، تاریخ میں یونس خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ، یونس خان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تاریخ میں یونس کے ساتھ میرا نام آئے گا، اس پر مجھے فخر ہے، یادگار میچ میں اپنے بیٹے کو مس کیا، میرا بیٹا یہاں نہیں آ سکا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی ڈومینیکا ٹیسٹ کے اختتام پر بات چیت

پیر 15 مئی 2017 15:18

شاندار فتح پر اللہ کا شکر اداکر تا ہوں،  والدہ، اہلیہ، کوچنگ اسٹاف، ساتھیوں اور فیز کا  شکر گزار ہوں، دنیا میں ہر چیز ختم ہوتی ہے ،کرکٹ کی زندگی کو بہت انجوائے کیا، تاریخ میں یونس خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ، یونس خان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تاریخ میں یونس کے ساتھ میرا نام آئے گا، اس پر مجھے فخر ہے، یادگار میچ میں اپنے بیٹے کو مس کیا، میرا بیٹا یہاں نہیں آ سکا
ڈومینیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح کے ساتھ مصباح الحق کا شاندار کیریئر بھی اپنی اختتام کو پہنچ گیا ہے۔میچ میں جیت کے بعد مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاندار فتح پر اللہ کا شکر اداکر تا ہوں، اپنی والدہ، اہلیہ، کوچنگ اسٹاف، ساتھیوں اور فیز کا بھی شکر گزار ہوں، دنیا میں ہر چیز ختم ہوتی ہے ،کرکٹ کی زندگی کو بہت انجوائے کیا، تاریخ میں یونس خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔

ڈومینیکا ٹیسٹ کے اختتام پر بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اس یادگار میچ میں اپنے بیٹے کو مس کیا، میرا بیٹا یہاں نہیں آ سکا، اسے مس کر رہا ہوں۔میچ سے متعلق مصباح کا کہنا تھا کہ مجھے اور یونس کو جس طرح رخصت کیا گیا وہ بڑا اعزاز ہے، تاریخ میں یونس خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر ہر قدم پر سپورٹ کرنے پر اپنی والدہ اور اہلیہ کا مشکور ہوں، دنیا میں ہرچیز ختم ہوتی ہے، کرکٹ کی زندگی کو بہت انجوائے کیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شاندار فتح پر اللہ کا شکر کر تا ہوں۔ اپنی والدہ، اہلیہ، کوچنگ اسٹاف، ساتھیوں اور فیز کا شکر گزار ہوں۔ مصباح کا کہنا تھا کہ یونس خان کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تاریخ میں یونس کے ساتھ میرا نام آئے گا، اس پر مجھے فخر ہے۔واضح رہے کہ اس میچ کی تاریخی فتح اور سیریز 1-2سے جیتنے کے بعد مصباح الحق ویسٹ انڈیز میں 3ٹیسٹ جیتنے والے پہلے ایشین کپتان بن گئے۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر3 میچز جیتے ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر 2 ٹیسٹ جیت سکے اور باقی کوئی بھی ایشین کپتان ویسٹ انڈیز میں ایک سے زیادہ ٹیسٹ نہیں جیت پایا ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 15:18:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :