مصباح الحق نے 26فتوحات کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا،جوش، جذبہ، مثبت سوچ ،ٹھنڈا مزاج شاندارکیرئیرکا خاصہ رہے

پیر 15 مئی 2017 15:19

مصباح الحق نے 26فتوحات کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا،جوش، جذبہ، مثبت سوچ ،ٹھنڈا مزاج شاندارکیرئیرکا خاصہ رہے
ڈومینیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) پاکستان کے کامیاب اور خوش قسمت ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے 26فتوحات کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا۔جوش، جذبہ، مثبت سوچ اورٹھنڈا مزاج،مصباح الحق کے شاندارکیرئیرکا خاصہ رہے،2001میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا،2007کے ورلڈ ٹی 20میں زبرست پرفارمنس دکھاکر سب کو گرویدہ بنالیا۔دوہزاردس کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد ٹیم کودوبارہ کھڑا کیا، ٹک ٹک کی چھاپ بھی لگی لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں تیزتیرین ففٹی بنا کرناقدین کے منہ بند کردیئے۔

(جاری ہے)

چھپن گیندوں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں تیزترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا،56ٹیسٹ میچز میں قیادت کی۔عمران خان اورجاویدمیانداد کو پیچھے چھوڑکرپاکستان کے کامیاب ترین کپتان بنے،2016میں قومی ٹیم کو دنیا کی نمبرون ٹیسٹ ٹیم بھی بنایا۔اچھیرویئے کی بدولت انہیں آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا،وزڈن کے 5بہترین کھلاڑیوں میں بھی شامل ہوئے۔مصباح نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی آخری اننگز میں 2رنز بنائے اور 75میچزپرمشتمل کیرئیر کا اختتام 5222رنز پرکیا۔مصباح نے کیرئیر میں 162ون ڈے اور 39ٹی 20کھیلے،وہ 2009کی ورلڈ ٹی 20چیمپیئن ٹیم کا حصہ بھی تھے۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 15:19:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :