آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، اظہر علی علی آٹھویں نمبر پر ترقی ،ْ بائولرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا

پیر 15 مئی 2017 22:17

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، اظہر علی علی آٹھویں نمبر پر ترقی ،ْ بائولرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق اظہر علی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کے باعث ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ مرد بحران، یونس خان سولہویں نمبر پر ہیں۔بائولرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بائولر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے یاسر شاہ اس فہرست میں 13 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے، بھارت کے چتیشور پجارا چوتھے ،ْبھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچویں، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک چھٹے، پاکستان کے اظہر علی ساتویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نویں اور بھارت کے لوکیش راہول دسویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

بائولر زکی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ نئی جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بھارت کے رویندرا جدیجہ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھی بھارت ہی کے سپنر روی چندرن ایشوین موجود ہیں۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پانچویں، انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ چھٹے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا ساتویں، جنوبی افریقہ ہی کے ڈیل سٹین آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نوویں اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 22:17:12