محمد حفیظ کو ریٹائرہونیوالے مصباح اور یونس کیلئے پیغام جاری کرنا مہنگا پڑ گیا

جمعہ 19 مئی 2017 21:26

محمد حفیظ کو ریٹائرہونیوالے مصباح اور یونس کیلئے پیغام جاری کرنا مہنگا پڑ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے کیرئیرز کا اختتام ہوا تو ہر جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرنیکا سلسلہ شروع ہو گیا،انہی میں سے ایک آل رائونڈر محمد حفیظ نے بھی اپنے جذبات کے اظہار کیلئے ایک پیغام جاری کیا جو انہیں انتہائی مہنگا پڑ گیا۔محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر آخری میچ کے بعد یونس اور مصباح الحق کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے خوبصورت اور کامیاب کیرئیر کا اختتام ایسے ہی ہونا چاہئے تھا،انکے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، خوش رہیں۔

‘‘ٹویٹر صارفین نے اس ’’موقع ‘‘ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ’’پروفیسر‘‘ کو کھری کھری سنانا شروع کردیں۔ایک صارف نے لکھا’’ ہاں، لیکن آپ کو اپنا کیرئیر اب ختم کر لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

آپ مصباح یا یونس نہیں ہیں۔‘‘ایک اور نے لکھا’’ حفیظ ضرور یہ سوچ رہے ہوں گے کہ ان جو لیجنڈز کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب انہیں ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل کر لیا جائے گا۔

‘‘ایک صارف نے حفیظ کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ بھی کچھ سیکھ لیں ان سے حفیظ صاحب۔کیا ارادے ہیں۔‘‘ایک صارف نے پروفیسر کو ان کی کاکردگی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ’’کچھ سالوں بعد آپ بھی انکی جگہ ہو سکتے ہیں لیکن ’انڈوں‘ کیساتھ آپکا پیار آپکے راستے کی رکاوٹ بن جائیگا۔‘‘ایک صارف نے مفت مشورہ دیتے ہوئے لکھا ’’بھائی آپ بھی عزت سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر ہی دیں‘‘۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 21:26:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :