میئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ سے وفاقی دارالحکومت میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، نجیب خٹک

ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس میں توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ْ سی ڈی اے ہاکی ٹیم کے وائس کپتان کی گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 13:48

میئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ سے وفاقی دارالحکومت میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، نجیب خٹک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) سی ڈی اے ہاکی ٹیم کے وائس کپتان نجیب خٹک نے کہا ہے کہ میئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ سے وفاقی دارالحکومت میں کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے جس میں توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس کھیل کی ترقی میں تعلیمی ادارے بڑا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،اس کھیل میں ہمارے ہیروز نے دنیاپر حکمرانی کی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور امید ہے کہ قومی ہاکی ٹیم دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام جلد دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی سخت سے سخت محنت کرنی چاہئے اور کامیابی سے کھلاڑی ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، نجیب خٹک نے بتایا کہ میئر کپ سی ڈی اے مارگلہ سپورٹس فیسٹیول کا ایک حصہ ہے جو کہ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں اسلام آباد کی چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،سی ڈی اے، جھنگی سیداں،ہدف، این ایچ سی لائینز، قدیر، جناح، کڑی، مداس، ریڈ ٹائیگرز، سٹیلائٹ، فیصل، رائزنگ سٹار، نشترکلب اور آئی ٹی ایچ کلب شامل ہیں ، ٹورمنٹ کے روزانہ دو میچزپی ایچ ایف رولز کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے، سیمی فائنل مقابلے 25 مئی کو جبکہ فائنل 26 مئی کو کھیلا جائے گاجس کے بعد کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 20/05/2017 - 13:48:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :