سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغاز 28 مئی سے ہو گا، جوکووچ مینز اور مگوروزا ویمنز سنگلز ٹائٹلز کا دفاع کریں گی

منگل 23 مئی 2017 16:32

سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغاز 28 مئی سے ہو گا، جوکووچ مینز اور مگوروزا ویمنز سنگلز ٹائٹلز کا دفاع کریں گی
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2017ء) سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغاز 28 مئی سے ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، نوویک جوکووچ مینز اور گربائن مگوروزا ویمنز سنگلز ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ فرنچ اوپن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے دونوں سنگلز چیمپئنز راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

11 جون تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریںگے، یہ فرنچ اوپن کی تاریخ کا 116واں ایڈیشن ہے جس میں مینز سنگلز ایونٹ میں سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور ویمنز سنگلز میں سپین کے گربائن مگوروزا اعزازات کا دفاع کریں گی۔ مینز ڈبلز میں فیلی سیانولوپز اور مارک لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی، ویمنز ڈبلز میں کیرولین گارسیا اور کرسٹینا پر مشتمل فرانسیسی جوڑی جبکہ مکسڈڈبلز میں مارٹیناہنگس اور لینڈپیس ٹائٹلز کا دفاع کریں گے۔
وقت اشاعت : 23/05/2017 - 16:32:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :