ٹیکس چوری کیس، لائنل میسی کی 21 ماہ قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

بدھ 24 مئی 2017 22:27

ٹیکس چوری کیس، لائنل میسی کی 21 ماہ قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) اسپینش سپریم کورٹ نے ٹیکس چوری کیس پر ارجنٹائن اور بارسلونا کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی کی 21 ماہ قید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس جولائی میں میسی اور ان کے والد کو بارسلونا کورٹ کی جانب سے امیج رائٹس کی مد میں ملنے والی رقم پر ٹیکس ادا نہ کرکے اسپینش خزانے کو نقصان پہنچانے پر یہ سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

میسی کے والد جورگ میسی کی سزا کم کرتے ہوئے 15 ماہ کردی گئی ہے کیونکہ انہوں نے اس دوران بہت سی رقوم پر ٹیکس ادا کرتے ہوئے تعاون کیا، سزا کے دوران فٹ بالر اور ان کے والد کو جیل نہیں جانا پڑے گا بلکہ ہسپانوی قانون کے مطابق اس دوران انہیں زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب اس کی شنوائی دوبارہ بارسلونا عدالت میں ہو گی جس نے ابتدائی طور پر یہ فیصلہ سنایا تھا۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 22:27:54