پاک چائنہ انڈر18 فٹبال ٹورنامنٹ سے اسلام آباد میں فٹ بال کے کھیل کو مقبولیت حاصل ہوگی، محمد شدیر

جمعرات 25 مئی 2017 11:18

پاک چائنہ انڈر18 فٹبال ٹورنامنٹ سے اسلام آباد میں فٹ بال کے کھیل کو مقبولیت حاصل ہوگی، محمد شدیر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) الفیصل فٹ بال کلب کے صدر اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے مجلس عاملہ کے رکن محمد شدیر نے کہا ہے کہ پاک چائنہ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ سے اسلام آباد میں فٹ بال کے کھیل کو مقبولیت حاصل ہوگی۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے سب سے زیادہ مسئلہ کھیل کے میدانوں کا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی ڈی اے چیئرمین سے اپیل کی ہے کہ ہر سیکٹر میں کم از کم فٹ بال کے دو، دو گرائونڈ بنائے جائیں تا کہ کھیلوں کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے موجود صدر سلیم چوہدری اور جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے دور میں جتنے ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار پاک چائنہ انڈر18- فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کی 16 ٹیمیں ناک آئوٹ سسٹیم پرحصہ لے رہی ہیں جن میں قائداعظم، پوپو کلب، مہران، ایلیٹ، القائم، بولان، برائیٹ سٹار، ینگسٹر، ایجوکیشن، آزاد جموں و کشمیر، پی ٹی سی ایل یوتھ، راوی، ہائی لینڈر، الفیصل، اسلام آباد اور روور کلب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 11:18:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :