وسیم اکرم اور محمد آصف کا سامناکرنا پڑتا تو مشکل ہوتی:شاہد آفریدی

ہفتہ 27 مئی 2017 12:46

وسیم اکرم اور محمد آصف کا سامناکرنا پڑتا تو مشکل ہوتی:شاہد آفریدی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27مئی۔2017ء) سابق کپتان شاہد آفریدی نے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ وسیم اکرم ، محمد آصف پاکستان کے بہت اچھے باﺅلرز تھے تاہم ان کا سامنا نہیں کیا ،اگر کرتا تو مشکل ہوتی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران لالہ کی مداح کم عمر لڑکی نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان کا ایسا کون سا باﺅلر ہے جس کا سامنا کرنے سے آپ کو ڈر لگتا تھا؟ سوال سنتے ہی آفریدی نے کہا کہ کیا آپ کو اس کا جواب نہیں معلوم کہ مجھے کس باﺅلر کا سامنا کرنے سے ڈر لگتا ہے؟ آفریدی نے کہا کہ میں نے پاکستانی باﺅلرز کا بہت کم سامنا کیا ہے مگر وسیم اکرم ملک کے سب سے بہترین باﺅلر ہیں اور محمد آصف بھی ایسا باﺅلر تھا جسے نئی گیند کو ان اور آﺅٹ سوئنگ کرنے کا فن خوب آتا تھا مگر اس نے بہت بڑی غلطی کی۔

سٹار کرکٹر نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں آسٹریلوی کرکٹر میک گرا، ویسٹ انڈین کرکٹر ز کرٹلی ایمبروز اور کورٹنی والش وغیرہ شامل تھے جنہوں نے مختلف ادوار میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 12:46:10