باکسنگ رنگ میں شکست، دل برداشتہ روسی ماں نے بیٹے کی پٹائی کردی

پیر 29 مئی 2017 11:46

باکسنگ رنگ میں شکست، دل برداشتہ روسی ماں نے بیٹے کی پٹائی کردی
ماسکو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی۔2017ء)دنیا میں باکسنگ اور ریسلنگ کے عجیب وغریب تماشے ہوتے ہیں مگر روس میں باکسنگ کے ایک مقابلے کو اس وقت دلچسپ بنا دیا جب ایک 22 سالہ نوخیز باکسر کواس کے حریف سے مسلسل دو مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس کی ماں بیٹے کی شکست پردل برداشتہ ہو کررنگ میں داخل ہوگئی اورحریف باکسر کے ہاتھوں لہو لہان بیٹے کو تھپڑ رسید کردیے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ویڈیو شیرنگ کی مقبول ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ پر اس حیران کن واقعے کی ایک ویڈیو کو بڑے پیمانے پر دیکھا گیا ہے۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 22 سالہ روسی باکسر حریف کے ہاتھوں جب بری طرح شکست کھانے کے ساتھ ساتھ زخموں سے چور ہوگیا تو اس کی ماں اس کے ساتھ ہمدردی کے بجائے اس کی شکست پرسخت برہم ہوئی۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ وہ باکسنگ رنگ میں داخل گئی اور شکست خوردہ بیٹے کے منہ پرتمانچے جڑ دیئے۔

باکسنگ کا مقابلہ دیکھنے کے لیے موقع پر300 تماشائی موجود تھے۔ وکٹور کو اس کے حریف نے گرایا تو اس کی چیخ چیخ کر اسے ’اٹھو، اٹھو‘ کہتی رہی مگر وہ بیچارہ نہ صرف ایک بار بلکہ ایک ہی باکسر کے ہاتھوں مسلسل دو مرتبہ شکست کھانے کے بعد سخت شرمندہ تھا۔وکٹور کی ماں کے شوق باکسنگ کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے تین بیٹے باکسر ہیں۔ وکٹو کیچیجن ان میں سب سے چھوٹا ہے۔انا ازو فکسایا کی یوٹیوب پر کئی ویڈیوز موجود ہیں جن میں اسے باکسنگ کے مقابلوں کے موقع پر تماشائیوں میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ایسی ویڈیو ایک سال پہلے کے مقابلے کی جس میں اس کا بیٹاباکسنگ میں کامیاب ہوا تو وہ چیخ چیخ کر اسے داد دینے لگی جس پر تماشائی بھی حیران تھے۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 11:46:57