چیمپئنز ٹرافی:پاکستان ، آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

muhammad ali محمد علی پیر 29 مئی 2017 18:49

چیمپئنز ٹرافی:پاکستان ، آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی ۔2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

(جاری ہے)

برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے مابین میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا تو امپائرز نے میچ کو 34 اوورز تک محدود کردیا، آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش نے ایک بار پھر مداخلت کردی جس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔واضح رہے گرین شرٹس نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نوجوان آل راﺅنڈر فہیم اشرف کی 34 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت 342 رنز کا مشکل ہدف آخری اوور میں حاصل کرکے بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 18:49:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :